نئی دہلی، 15/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حالیہ اختتام پذیر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار کارکردگی کو لے کر فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے وزیر اعظم نریندرمودی کو آج فون پرمبارکباد دی۔وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ٹوئٹ کیاکہ فرانس کے صدراولاندنے وزیراعظم نریندر مودی کو آج فون کرکے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے تناظر میں مبارک باد دی ہے، ابو ظہبی کے شہزادے شیخ محمدبن زیدالنہیان اورکینیڈاکے سابق وزیراعظم اسٹیفن ہارپر سمیت کئی عالمی شخصیات اورغیر ملکی لیڈر ان مودی کومبارکباددے چکے ہیں۔اس کے علاوہ گلوکارہ لتا منگیشکر اور اداکار نوازالدصدیقی نے بھی مودی کو مبارکباد دی تھی۔